ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا آزمائشی فیچر متعارف کروادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر آزمایا جارہا ہے، جس کے ذریعے صارفین 2500 الفاظ تک ’نوٹس‘ شیئر کرسکیں گے۔

ٹوئٹر صارفین طویل عرصے سے اس فیچر کا انتظار کررہے تھے کیونکہ فی الحال ٹوئٹس کے لیے صارفین کو 280 سے زائد حروف کے استعمال کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل پر اہم سوالات اُٹھا دیے؟

ٹوئٹر کی جانب سے اس فیچر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اس پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے طویل اعلانات کے لیے تصاویر پوسٹ کرنے یا ٹوئٹس میں ٹوئٹر سے باہر نیوز لیٹرز کے لنکس شامل کرنے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔ یہ آزمائشی تجربہ 2 ماہ تک جاری رہے گا، جس میں کینیڈا، گھانا، برطانیہ اور امریکا کے صارفین کا ایک مختصر گروپ شامل ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے نئے فیچر کا مقصد صارفین کو ٹوئٹر کے ایکو سسٹم میں رکھنا ہے، جس کے ذریعے صارفین طویل نوٹ کی سرخی دیکھ سکیں گے اور لنک پر کلک کرکے مکمل نوٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اعلان میں کہا گیا کہ ’کمپنی کے ابتدائی روز سے لکھاریوں نے اصل تحاریر کے سوا اپنا کام شیئر کرنے، توجہ حاصل کرنے، پڑھے جانے اور گفتگو سمیت ہر چیز کے لیے ٹوئٹر پر انحصار کیا، نوٹس فیچر متعارف کروانے کا مقصد اس کمی کو بھی دور کرنا ہے‘۔

خیال رہے کہ یہ اقدام ٹوئٹر کی جانب سے گزشتہ سال ’ریویو‘ کی خریداری کے بعد سامنے آیا ہے جو کہ ایک ڈچ نیوز لیٹر اسٹارٹ اپ ہے۔

Related Posts