سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی فیس بک جیسے ایموجیز متعارف کرادیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

twitter emoji
twitter emoji

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی اپنے ڈائریکٹ میسج میں فیس بک جیسے ایموجی ری ایکشنز متعارف کرادیے ہیں ، ڈائریکٹ میسجز میں چیٹ ونڈو میں ہارٹ پلس کے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹوءٹر پرہارٹ پلس کے بٹن پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجیز کا مینیو پوپ اپ ونڈو میں کھل جاتا ہے، ایمی ری ایکشنز کو ٹیکسٹ یا میڈیا میسجز میں ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

ان ایموجیز میں کرائی، لول، سرپرائز، سیڈ، ہارٹ، فلیم، تھمب اپ اور تھمب ڈاؤن شامل ہیں، تو اب ٹوئٹر صارفین اسمائیلی فیس کی بجائے ٹوئٹر ہارٹ کو استعمال کرسکیں گے۔

جہاں تک آگ والے فلیم ایموجی کا تعلق ہے تو وہ کچھ منفرد ہی سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ ایسا فیس بک ری ایکشنز میں نہیں، ٹوئٹرکی جانب سےیہ فیچر کافی تاخیر سے متعارف کرایا ہے حالانکہ ایپل کے آئی میسج اور فیس بک میسنجر میں ایموجی ری ایکشنز کافی عرصے سے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا

س تبدیلی سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ ٹوئٹر خود کو فیس بک جیسا سوشل نیٹ ورک بنانے کی کوشش کررہا ہے، یہ فیچر جمعرات سے ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز میں متعارف ہونا شروع ہوا ہے اور آئندہ چند روز تک تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

Related Posts