ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر اکشے کمار پر چوری کا الزام لگا دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر اکشے کمار پر چوری کا الزام لگا دیا
ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر اکشے کمار پر چوری کا الزام لگا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکار اکشے کمار نے کوروناوباء کے حوالے سے فیس ماسک کے استعمال کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو پبلک کی جس میں لوگ ماسک نہ پہننے والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

ویڈیو میں اکشے کمار نے کہا تھا کہ اگر آپ بہتر سمجھتے ہیں کہ کوئی آپ کو برا بھلا نہ کہے تو خاموشی سے ماسک کو اپنے استعمال میں لائیں، واضح رہے کہ اکشے کمار نے جیسے ہی یہ ویڈیو شیئر کی تو ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر پر ماسک کی چوری کا الزام عائد کردیا۔

سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا خود کا ماسک لگائیں اور اپنے ساتھی کا دھلا ہوا، خوبصورت اور فلورل پرنٹ والا ماسک مت چرائیں اور اپنا ذاتی ماسک استعمال کریں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اکثر سوشل میڈیا پر مزاحیہ نوک جھونک کرتے نظر آتے ہیں او ر ان دونوں کی جانب سے کئے گئے مزاحیہ ٹوئٹس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

Related Posts