لاہور میں ٹیچر کی 10 سالہ بچے سے زیادتی، شیخوپورہ میں ڈاکوؤں نے خاتون کی عزت تار تار کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tutor rapes 10-year-old student in Lahore

لاہور پولیس نے گلشن راوی کے علاقے میں چوتھی جماعت کے 10 سالہ طالب علم اسماعیل سے زیادتی کے الزام میں عدیل نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

شکایت کے مطابق اسماعیل ٹیوشن کے لیے عدیل کے گھر جاتا تھا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر پچھلے چار سے پانچ ماہ تک اس کا جنسی استحصال کیا۔

پولیس نے عدیل کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے اسے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم اور ان کی ٹیم کی تیز کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دوسری جانب شرق پور میں شیخوپورہ روڈ پر قائم ایک ناکے پر ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے لوٹ مار کے دوران ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 15 ڈاکوؤں نے تین گھنٹے کے دوران 20 سے زائد افراد سے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں میں سے تین نے ایک خاتون کو لوٹنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور متاثرہ خاتون روتے ہوئے اپنے گھر واپس چلی گئی۔پولیس نے قریبی باغات اور کھیتوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related Posts