ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ، ترجمان دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turk president rajab
ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ، ترجمان دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ترک صدر کے دورے کی نئی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔ڈاکٹر محمد فیصل کے اعلان  سے قبل ترک سفارتکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

چند روز قبل وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 23 اکتوبر کو سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کریں گے، تاہم ڈاکٹر فیصل نے ترک صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے متعلق کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

یاد رہے کہ ترکی اس وقت شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے جس کی وجہ سے امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ۔

Related Posts