جمال خشوگی کے قتل کے بعدتعلقات بحالی کیلئے ترک صدر سعودیہ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkish president on first visit to Saudi Arabia

استنبول: ترک صدر رجب طیب ایردوان جمال خشوگی کے قتل کے بعد پہلی بار شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ترک صدر سعودی حکام سے دوطرفہ تعلقات کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترک صدر نے سعودی عرب روانگی سے قبل ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میرا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دور کے آغاز کی ہماری مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان سیاست، دفاع، معیشت اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے نئے دور کے آغاز کے لیے کوشاں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال، توانائی، خوراک کی حفاظت، زرعی ٹیکنالوجی، دفاعی صنعت اور مالیات جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

ترکی میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ رواں ماہ ترکی کی ایک عدالت نے خشوگی کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

Related Posts