ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت ناساز، ٹی وی چینل انٹرویو روک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹی وی چینل کا انٹرویو کچھ وقت کیلئے روکا گیا، جبکہ ترکی میں انتخابی مہم جاری و ساری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں 14 مئی کے پارلیمانی و صدارتی انتخابات کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترک صدر نے گزشتہ روز 2 ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق

مشترکہ انٹرویو کا آغاز سوا گھنٹے کی تاخیر سے ہوا جس کے 10 منٹ بعد ہی ترک صدر کو پیٹ میں ہونے والی تکلیف کے باعث انٹرویو کے دوران ہی اٹھ کر جانا پڑا۔ 15 منٹ بعد صدر نے واپس آ کر ناظرین سے معذرت بھی کی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے 2 دن انتہائی مصروف گزرے۔ اسی وجہ سے پیٹ میں درد ہوا، خیال یہ تھا کہ اگر پروگرام منسوخ ہوتا ہے تو غلط تاثر جائے گا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب ترک صدر انٹرویو کیلئے واپس آئے تو آنکھیں نم اور چہرہ تھکاوٹ کے جذبات سے لبریز تھا، تاہم ترک حکومت کی جانب سے ایسے کسی الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ 

Related Posts