اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان13اور14فروری کوپاکستان کادورہ کریں گے، دورے میں ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ، جس کے مطابق ترک صدر 13 اور 14 فروری کو ممکنہ طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر کی پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی ، صدر، وزیراعظم کی جانب سے ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم: عمران خان سے ترک کمپنی دگان ہولڈنگ کی سربراہ کی ملاقات