پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد

کراچی: ترک بحری جہاز برگازادہ نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور دوطرفہ بحری مشق TURGUTREIS-VII میں شرکت کی۔

قبل ازیں، کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے افسران اور ترکیہ ہائی کمیشن کے عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران ترک بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران مشترکہ پیشہ ورانہ امور بشمول سمندر میں دو طرفہ مشقوں کی منصوبہ بندی، پیشہ ورانہ موضوعات پر ٹیبل ٹاپ ڈسکشن سمیت کھیلوں اور سماجی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

جہاز کے وفد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون اور انضمام کو مضبوط کرنا تھا۔

بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر، پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے جہازوں نے دو طرفہ مشقVII – TURGUTREIS میں حصہ لیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو مزید نکھارنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ گشت کیا۔

اس مشق میں مختلف بحری آپریشنز بشمول غیرروایتی حملوں کے خلاف دفاع، وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیزر (VBSS)، فضائی دفاعی مشقیں اور مشترکہ مربوط گشت تھے۔

ترک بحریہ کے جہاز کا دورہِ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے اور یہ مشق خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Posts