پاکستان کے بعد ترکش ڈراموں نے روس میں بھی دھوم مچادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے علاوہ روس میں بھی ترکی کے ڈرامہ سیریل خاصی مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ترکی ڈرامے سب سے زیادہ دیکھنے والے ممالک میں روس بھی سرفہرست ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی نے اس سلسلے میں ترکی کی ڈرامہ سیریل کے بارے میں تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ریکارڈ توڑنے والی ٹی آر ٹی کی سیریز ارطغرل غازی میں روس کے مسلمان باشندے بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

رپورٹ میں روس اور دنیا بھر میں دکھائے جانے والے ٹی وی سیریز کے خلاصے پیش کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ترک ڈرامہ سیریز کو دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں دکھایا گیا ہے جس سے ترکی کو 50 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ثقافتی صنعت کی منڈی میں امریکہ کے بعد اب ترکی دوسرے نمبر پر ہے اور ترک ڈرامہ سیریز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے کے باعث بین الاقوامی ٹی وی سیریز اور فلمی پلیٹ فارم پر ترک سیریز کو پہلے سے زیادہ جگہ دی جانے لگی ہے۔

ان ٹی وی سیریز کو مغربی پروڈکشن سے ممتاز کرنے والی سب سے اہم خصوصیت اسے قدامت پسند افراد کی جانب سے پسند کیا جانا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کے امیج نے بھی ترک ڈرامہ سیریز کو مقبول بنانے میں اہم کردارا ادا کیا ہے۔

Related Posts