مشہور ترک ڈرامہ دیریلیش ارطغرل کے چائلڈ اسٹار ایمری یوچتے (ننھے عثمان) ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وہ جمعہ کے روز پاکستان آئے۔ایمری یوچتے کو ان کے ترک ساتھی اداکارایڈووکیٹ مصور عباسی نے میزبانی فراہم کی۔
انہوں نے اپنے قیام کے لیے مری کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے مختلف خوبصورت مقامات کی سیر کی اور علاقے کی اصل قدرتی خوبصورتی کو دیکھا۔
ایمری یوچتے نے اپنے بے شمار مداحوں کو سیلفیوں کے تحفے سے نوازا، جو انہیں دیکھ کر بے حد پرجوش اور خوش تھے۔
انہوں نے پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آنا ہمیشہ سے ان کا خواب تھا، جو آج پورا ہو گیا۔
اس موقع پر ترک چائلڈ اسٹار نے کہا، “مجھے بے حد خوشی ہے کہ پاکستانی عوام بھی کورولوش عثمان کو اتنا ہی پسند کرتے ہیں، جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔
ایمری یوچتے نے شاندار میزبانی پر اپنے ساتھی فنکار مصور عباسی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔