دہشت گردی کے خلاف جنگ، ترک فوج کی برفانی علاقے میں سخت ٹریننگ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردی کے خلاف جنگ، ترک فوج کی برفانی علاقے میں سخت ٹریننگ
دہشت گردی کے خلاف جنگ، ترک فوج کی برفانی علاقے میں سخت ٹریننگ

انقرہ: ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحرک ہے، ترک فوج نے برفانی علاقے میں سخت تریننگ کی جس کا مقصد دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہے۔

ترک میڈیا (ترکی اردو) کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔ ترک فوج کے کمانڈوز کو انسدادِ دہشت گردی کی تربیت اور مشق کروائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کی طالبان حکومت کو داعش خراسان کے امیر کو پکڑنے پر انعام کی پیشکش

تربیتی مشق میں دہشت گردوں کے زیر استعمال سرنگوں اور پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کی تربیت دی گئی۔ ترکی کی بٹالین کمانڈوز کی یہ تربیت ترکی کے علاقے اسپارتا میں کی جارہی ہے۔ 

ترک فوج کی تربیت کیلئے چنا گیا علاقہ

مغربی ترکی میں واقع صوبہ اسپارتا کا دارالحکومت اسپارتا ایک سخت سرد مقام سمجھا جاتا ہے جہاں برفباری عام بات ہے۔ اسے گلابوں کا شہر (سٹی آف روزز) بھی کہتے ہیں۔

اسپارتا میں معاشی سرگرمیوں میں عرقِ گلاب اور ہاتھوں سے  بنائے گئے قالینوں کی تجارت اہم ہے۔ اس کے علاوہ مقامی و بین الاقوامی سیاحت بھی اسپارتا کی معیشت کا اہم جزو ہے۔ 

Related Posts