اسلام آباد: ترک سفیر محمد پچاجی نے کہا ہے کہ ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید امدادی سامان بھی آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی مصیبت کی گھڑی میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آگیا۔ ترک سفیر محمد پچاجی کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے۔ مزید امدادی سامان بھی لایا جارہا ہے۔ ایک کارگو ٹرین بھی پاکستان پہنچ گئی۔
وزیر اعظم کا سیلاب زدگان کی امداد پر فلسطینی صدر سے اظہارِ تشکر
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر محمد پچاجی کا ملک میں سیلاب زدگان کیلئے ترکیہ کی جانب سے امداد پر مزید کہنا ہے کہ ایک کارگو ٹرین امدادی سامان لے کر پہنچی جبکہ 4 مزید ٹرینیں راستے میں ہیں۔ ترک عوام اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں،مزید امدادی سامان بھی آ رہا ہے،ایک کارگو ٹرین سامان لےکر پہنچ چکی ہے،چار ٹرینیں راستے میں ہیں، ترک عوام اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک سفیر محمد پچاجی pic.twitter.com/ZmLht5Daak
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) September 20, 2022