تُرک اداکاروں نے زلزلہ متاثرین کیلئے 6 راب ڈالر سے زائد رقم جمع کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترکی کی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے ایک امدادی مہم میں ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے چھ ارب ڈالر سے زیادہ رقوم جمع کرلی۔

’ترکی ایک دل‘ کے نام سے مہم میں ملک کے آٹھ قومی نشریاتی اداروں نے حصہ لیا اور مشہور شوبز ستاروں کے ذریعے عطیات جمع کیے گئے۔

ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم میں ملک بھر کے لاکھوں افراد نے حصہ لیا تاکہ خوفناک زلزلے سے بچ جانے والے افراد کی بحالی میں اپنا حصہ بھی ڈال سکیں اور ان کی مدد کرسکیں۔

لائیو مہم کی میزبانی میں شہرہ آفاق ترکی ڈراموں ’ارطغرل‘ اور ’کورلوس عثمان‘ کے فنکار نمایاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عورت کو خوش رہنے کیلئے مرد کے ساتھ کی ضرورت نہیں، سجل علی

ترکی کی ٹیلی کام کمپنیوں کو امداد کیلئے 90 لاکھ سے زیادہ موبائل پیغامات بھی بھیجے گئے اور مختلف افراد نے تحفوں کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر ترکیہ صدر رجب طیب اردگان نے بھی فون کے ذریعے مہم میں حصہ لیا اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم تمام زلزلہ متاثرین کو ایک برس کے اندر بحال کردیں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو بدترین زلزلہ آیا تھا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Posts