معروف ڈرامے ارطغرل کے اداکار جلال آل المعروف عبدالرحمان کی پاکستان آمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ڈرامے ارطغرل کے اداکار جلال آل المعروف عبدالرحمان کی پاکستان آمد
معروف ڈرامے ارطغرل کے اداکار جلال آل المعروف عبدالرحمان کی پاکستان آمد

اسلام آباد: مشہور و معرو ف ترک ڈراما سیریل ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ کے کمانڈر عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کی پاکستان آمد ہوگئی ہے۔

جلال آل نے پاکستان آمد کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی، انہوں نے لکھا السلام و علیکم پاکستان اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ترک پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ جلال آل نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ فیروز خان سے اردو میں بات کی تھی اور دونوں کے درمیان ہونے والا یہ دلچسپ مکالمہ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

جلال آل نے فیروز خان کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے اردو میں لکھا تھا، ماشااللہ میرے بھائی بہت خوب۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فیروز خان کو ترکی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا استنبول کب آرہے ہو آپ کا بھائی آپ کے انتظار میں ہے۔

فیروز خان نے بھی انہیں جواب دیتے ہوئے کہا انشااللہ بہت جلد آؤں گا۔ انہوں نے جلال کی اردو کی بھی تعریف کی تھی اور پاکستان سے محبت کو سراہا۔

Related Posts