کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے ترکیہ کا اہم اقدام

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استنبول: کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے ترکیہ نے کرپٹو کرنسی انسٹی ٹیوٹ کا آغاز کردیا۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج میں مسائل سے نمٹنے اور شعبے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے ترکیہ نے ایک نیا انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے۔ نئے کرپٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ، مانیٹرنگ، اور رپورٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ایمرا انانک نے انادولو کو بتایا کہ کرپٹو انڈسٹری کی ترقی کے لیے شفافیت بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ایسا ادارہ بنایا جائے جو کہ لوگوں کو کرپٹو کرنسی کی طرف سرمایہ کاری کی طرف راغب کرے اور اُن کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو ایکسچینج بائننس سویڈن میں رجسٹرڈ ہوگئی

ایمرا انانک کا کہنا تھا کہ 2022 کے اختتام تک ترکیہ میں کرپٹو کرنسی میں کاروبار کرنے والوں کی تعداد 8 ملین سے زیادہ تھی جبکہ اس وقت کرپٹو کرنسی میں کاروبار کے لحاظ سے ترکیہ دنیا کے سرفہرت پانچ ممالک میں شامل ہے۔

دوسری جانب کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے جنوبی کوریا میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف کرپٹو ایکسچینج بائننس نے جنوبی کوریائی کرپٹو کمپنی گوپیکس کے 41 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائننس اور گوپیکس کے درمیان پچھلے سال سے اس معاملے پر بات چیت چل رہی تھی، تاہم حصص کے بارے میں بات چیت کی وجہ سے اس معاملے کو نئے سال تک روک دیا گیا۔

Related Posts