ترکی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گا، طیب اردگان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Turkey to continue supporting Pakistan’s stance on Kashmir: Erdogan

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے عید الاضحی کے تہوار پرمبارکباد کا تبادلہ کیا۔

صدر عارف علوی نے اپنے ترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں ترکی کے کردار کی تعریف کی۔عارف علوی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ایک سال سے کشمیر میں اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض بھارتی فوج نے کورونا وائرس کے دوران بھی کشمیر میں مظالم جاری رکھے ہیں۔صدر عارف علوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترکی اس مسئلے پر اپنی اصولی آواز بلند کرتا رہے گا۔

ترک صدر نے یقین دلایا کہ تنازعہ کشمیر سے متعلق امور پر ترکی اور پاکستان کامشترکہ موقف ہے اور ترکی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے اور انقرہ اسلام آباد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ترکی کامشترکہ مفاد کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

Related Posts