ترکی پرامریکی پابندیوں کا آغاز، تین ترک وزراء بلیک لسٹ کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US sanctions on turkey
انقرہ پرامریکی پابندیوں کا آغاز، تین ترک وزراء بلیک لسٹ کردیئے

واشنگٹن :شام میں کرد انتظامیہ کے خلاف ترکی کی جانب سے جاری فوجی کارروائی کے رد عمل میں امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیوں کا نفاذ شروع کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف فوجی کارروائی پرترکی کی دو وزارتون اور تین وزراء پراقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔
وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے خلاف پابندیوں میں وزارت دفاع ، وزارت برائے توانائی اور داخلہ شامل ہیں۔
ان تینوں محکموں کے ترک وزراء کو امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کردیئے ہیں اور ان کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ پابندیاں صدرٹرمپ کے دستخط کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعہ عائد کی گئیں۔ حال ہی میں ترکی نے شمال مشرقی شام میں کْرد ملیشیا کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد امریکا کی طرف سے انقرہ کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی سے باز نہیں آتا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور علاقے میں ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

Related Posts