ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پیر کے روز آنے والے تاریخ کے بد ترین زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں پیر کے روز 7.8 شدت کا زلزلہ آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی تھی جس سے مزید تباہی پھیلی۔ زلزلے کے جھٹکے فلسطین، لبنان، اردن اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کا دن بن گیا

قیامت خیز زلزلے کے بعد 600 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔ ترکی میں زلزلے سے 20 ہزار 318 افراد جاں بحق جبکہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ شام میں 4 ہزار 513 افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

ہزاروں کی تعداد میں شام اور ترکی کے شہری اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بے شمار افراد تک امداد بر وقت نہ پہنچ سکی۔ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی جانب سے لائیو لوکیشن بھی ارسال کی گئی، تاہم موسم کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

شدید سردی اور بعض علاقوں میں ہونے والی برفباری کے باعث زلزلہ متاثرین کیلئے زندہ رہنا بھی مشکل ہوگیا۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے امداد روانہ کی گئی ہے۔ درجنوں ممالک کے ریسکیو اہلکار ترکی میں امدادی کام کر رہے ہیں۔

Related Posts