ترکی نے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں، متعدد علاقے قرنطینہ میں تبدیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkey suspends international flights, quarantines several areas

استنبول: ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ناول کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں درجن بھر علاقوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے ،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ کچھ دیہات یا قصبوں میں کورونا وائرس کے خطرات زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 12 شہروں اور دیہات کو قرنطین کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے بحیرہ اسود میں پانچ حصوں میں لاک ڈاؤن کی تصدیق کی جس کے بعد اس علاقے میں ایک کورونا وائرس کے مریض کی موت ہوگئی تھی۔

دریں اثنا محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کُنڈرلی شہر اور اس سے ملحقہ چار دیہات کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قرنطینہ ہیں۔

ان علاقوں میں جانے اور آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھانسی یا بخار کی علامت والے شہریوں کی شناخت کی جائے گی۔

وزیر صحت کاکہنا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 92 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں 5698کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں صدر رجب طیب اردوان نے وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیاتھا جس میں تمام بین الاقوامی پروازوں کی معطلی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد4,858تک پہنچ گئی‘24 گھنٹوں میں 769 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ تمام عوامی مقامات بشمول پکنک کے مقامات ، جنگلات اور آثار قدیمہ کے مقامات ہفتہ کو بند کردیئے جائیں گے ۔

حکام اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے ، کھیلوں کو معطل کرنے سمیت ملک میں اجتماعی نمازوں پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکے ہیں تاہم حکومت مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے سے قاصر ہے ۔

اردگان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ رضا کارانہ قرنطینہ کی شرائط پر قائم رہیں اور ہنگامی صورتحال تک باہر نہ جائیں۔

Related Posts