ترکی اور پاکستان کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی اور پاکستان کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان
ترکی اور پاکستان کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان

اسلام آباد: ترکی اور پاکستان نے صلاح الدین الایوبی کی زندگی پر ایک ٹیلی ویژن سیریز کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ صلاح الدین ایوبی مسلمانوں کے عظیم جنرل تھے جو مغرب میں صلاح الدین کے نام سے مشہور ہیں۔

ٹی وی سیریز پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی اکلی فلمیں تیار کریں گی۔ ترکی اور پاکستان کے اداکاروں پر مشتمل اس سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی اور یہ سیریز تین حصوں پر مشتمل ہو گی۔

یہ بین الاقوامی منصوبہ جو ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پایا ہے اس حوالے سے ایک دستخطی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں اکلی فلمز ، انصاری اور شاہ فلمز کے سربراہان نے شرکت کی۔ یہ سیریز ہماری ملکی ثقافت اور فن کو دنیا میں متعارف کرانے میں معاون اور مدد گار ثابت  ہوگی۔

اکلی فلمز کے مالک امر کونک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “ہمیں اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ باوجود اس کے کہ “اس عظیم ہستی جس نے تاریخ اور پوری دنیا میں اپنا نقش چھوڑے” کی تصویر کشی کرنے میں دشواری سے آگاہ ہے۔

https://twitter.com/emrekonukk/status/1428840816735309834

مصر اور شام کے پہلے سلطان اور ایوبی خاندان کے بانی صلاح الدین (1138-1193) نے لیونٹ میں صلیبی ریاستوں کے خلاف مسلم فوجی مہم کی قیادت کی۔ 1187 میں ہٹن کی لڑائی کے بعد انہوں نے یروشلم کو صلیبیوں سے واپس حاصل کیا تھا جنہوں نے 88 سال قبل فلسطین کو فتح کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

Related Posts