انقرہ: ترکی نے پاکستانی شہریوں کے لیے اپنی ویزا پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب کچھ افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب استنبول پولیس نے چھ پاکستانی شہریوں کو چار نیپالی سیاحوں کو 10,000 یورو کے تاوان کے لیے اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ”ترک حکومت نے پاکستانیوں کے لیے مبینہ طور پر جرائم میں ملوث ہونے کے بعد پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
ترک حکومت نے بھی پاکستانی شہریوں کو عارضی رہائشی اجازت نامے کا اجرا روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ماہ کے شروع میں ترکی میں مقامی حکام کی اجازت کے بغیر سابق وزیر اعظم عمران خان کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرنے پر سینکڑوں پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:روسی صدر نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا