ترکی کا لاک ڈاؤن کے خاتمے، اٹلی کا ماسک پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کا لاک ڈاؤن کے خاتمے، اٹلی کا ماسک پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
ترکی کا لاک ڈاؤن کے خاتمے، اٹلی کا ماسک پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

روم /انقرہ:ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن مکمل اٹھانے کا اعلان کردیا گیا۔

دوسری جانب اٹلی نے کورونا کیسز اوراموات میں خاطرخواہ کمی کے بعد فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جس کے بعد اٹلی کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ہفتہ اوراتوار کے روز عائد لاک ڈاؤن یکم جولائی سے ختم کردیا جائے گا۔

ہر ویک اینڈ پر شام سات بجے سے عائد کرفیو بھی ختم کردیا جائے گا، میوزیکل شوز پر رات 12 بجے کے بعد پابندی برقرار رہے گی۔دوسری جانب اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق 28 جون کے بعد فیس ماسک پہننا لازم نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 95 لاکھ افراد متاثر، 38 لاکھ 88ہزار ہلاک

حکام کے مطابق وبا میں کمی کے بعد ماسک کی پابندی ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ اٹلی کورونا کے آغازمیں بدترین لہر کے شکار ممالک میں سے ایک تھا،اٹلی میں کورونا سے ایک لاکھ 27ہزار981اموات ہوچکی ہیں۔

Related Posts