تر کی اور پاکستان کو با ہمی تعاون کی نئی راہیں تلا ش کرنی چا ہیے،ایف پی سی سی آئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تر کی اور پاکستان کو با ہمی تعاون کی نئی راہیں تلا ش کرنی چا ہیے،ایف پی سی سی آئی
تر کی اور پاکستان کو با ہمی تعاون کی نئی راہیں تلا ش کرنی چا ہیے،ایف پی سی سی آئی

کرا چی:پاکستان اور تر کی با ہمی تجا رت، معا شی تعلقا ت اور دیگر سما جی و اقتصادی شعبو ں خصو صاً تعلیم، صحت اور سیا حت کے فروغ کے لیے نئی را ہیں تلا ش کر یں،یہ بات ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے تر کی کے قو نصل ٹولگایوک کے ساتھ اجلاس میں کہی۔جنہوں نے تر کی قو نصلیٹ کے ٹر یڈاتا شی کے ہمراہ فیڈریشن ہا ؤس کا دورہ کیا۔

ملاقا ت کے دوران با ہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا،اجلا س میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نے تعلیمی اداروں کے درمیان تعا ون پر زور دیا۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کو تر کی کی تعلیمی شعبے سے فا ئدہ اٹھا نا چا ہیے جو کہ ٹیکنالوجی اور جد ت کے لحاظ سے بہتر ہے۔

انہو ں نے زور دیا کہ دونو ں ممالک کے در میان تعلیم کے شعبے میں مشتر کہ منصوبو ں کی گنجا ئش مو جو د ہے اس وقت بہت سے پاکستانی طلبا ء اعلیٰ تعلیم بر طا نیہ اور امریکہ سے حاصل کر رہے ہیں جبکہ اسی معیار کی تعلیم تر کی بھی مہیا کرتا ہے۔

انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور تر کی کو سیا حت کے شعبے میں بھی تعاون کرنا چا ہیے۔ تر کی اس وقت سیاحت کے شعبے میں خاطر خواہ ز ر مبادلہ کما رہا ہے اور اسے دنیا کا چھٹا مشہور سیاحتی مقا م سمجھا جا تا ہے۔

انہو ں نے تر ک سرمایہ کاروں کو پاکستا ن کے سیا حتی مقا ما ت پر بنیادی ڈھانچے کی تر قی کے لیے بھی مدعو کیا۔ تر کی کے قو نصل جنرل ٹولگایوک نے ان کی ویز کا خیر مقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کا قو نصل جنرل تر کی کی متعلقہ وزارتو ں اور ممکنہ سر مایہ کاروں کے ساتھ تمام سفارشات پر عمل درآمد کروانے کے لیے پوری کو شش کرے گا۔

انہو ں نے دو نو ں ممالک کی کا روباری برادری کے در میان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ نئی راہیں ہموار کی جا سکیں۔ دونو ں فریقین نے باہمی تجا رت کے امکانا ت پر بھی تبا دلہ خیال کیا جو کہ اس وقت 803ملین ڈالر ہے اور دونو ں ممالک کے در میان تجا رت اس وقت تر کی کے حق میں ہے۔

ایف پی سی سی آئی نے تر کی حکومت کی جانب صت درآمدات پر اضا فی ریگو لیٹر ی ڈیوٹی لگا نے پر بھی تشو یش کا اظہار کیا جس سے پاکستان کی تر کی کو برآمدات برُی طر ح متا ثر ہو ئی ہیں۔

Related Posts