بھارتی اداکارہ نتیشا نے خودکشی کیوں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ نتیشا نے خودکشی کیوں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
بھارتی اداکارہ نتیشا نے خودکشی کیوں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی: گزشتہ روز اپنے پروگرام کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ نتیشا کی خودکشی کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تنیشا شرما کی والدہ کے مطابق ان کہ بیٹی موت سے قبل بار بار کہہ رہی تھی اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ میرے ساتھ اس طرح کیسے کر سکتا ہے۔

اداکارہ کے رشتے داروں نے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا تھا،تنیشا شیزان خان کے کافی قریب تھیں اور مردوں کے عالمی دن کے موقع پر بھی تنیشا نے شیزان کیلئے محبت بھری پوسٹ شیئر کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے رشتے داروں کا کہنا ہے مبینہ طور پر شیزان تنیشا کو پریشان کر رہا تھا، اس حوالے سے شیزان سے بات بھی کی گئی تھی جس پر اُس نے کہا تھا کہ اس کی تنیشا سے کچھ تلخیاں ہو گئی ہیں جس کے باعث اداکارہ کو بہت دکھ پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما نے خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تو ان کی والدہ بھی وہاں پہنچیں اور والدہ کا میڈیا کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ تنیشا بار بار کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ کیسے میرے ساتھ ایسا کر سکتا تھا، اگر وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو پھر وہ میرے اتنا قریب کیوں آیا تھا۔والدہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts