اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر پہلا گانا گانے والے لوک فنکار طفیل نیازی کے انتقال کو آج 30 برس بیت چکے ہیں۔
طفیل نیازی نامی گلوکار سن 1916ء میں بھارتی شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد پاکستان آ گئے۔ ریڈیو میں بے مثال شہرت حاصل کرنے کے بعد طفیل نیازی نے پی ٹی وی پر بھی سب سے پہلا گیت گایا۔
فوک موسیقی میں طفیل نیازی کو ایک اہم نام سمجھا جاتا ہے۔ ان کے زیادہ تر گیت پنجابی زبان میں زباں زدِ عام ہوئے۔ وہ فوک گیتوں میں کلاسیکی موسیقی شامل کردیا کرتے تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہں صدارتی تمغے سے نوازا گیا۔
گلوکار اور موسیقار طفیل نیازی کا انتقال آج سے 30 برس قبل 21 ستمبر 1990ء کو ہوا تاہم مداحوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی ان کے گیت گاتی نظر آتی ہے جس سے طفیل نیازی کی مقبولیت کا اندازہ کیاجاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی 94ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے جبکہ نور جہاں 21 ستمبر 1926ء کو پیدا ہوئیں۔
بھارتی شہر کلکتہ سے 9 سال کی عمر میں موسیقی کا کیرئیر شروع کرنے والی ملکۂ ترنم نور جہاں نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے نام کمایا اور آگے چل کر فلم انڈسٹری کی پلے بیک سنگر اور اداکارہ بن گئیں۔
مزید پڑھیں: ملکۂ ترنم نور جہاں کی 94ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے