ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TTP will not be allowed to carry out terrorism in Pakistan: Sheikh Rashid

اسلام آباد :وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے، ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور اس کے لیے تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل ایف کو استعمال کررہا ہے۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ سی پیک سے منسلک 40 کمپنیوں کی سیکورٹی فوج کے پاس ہے جبکہ ایک سے زائد چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں شامل ہیں اور گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں انہیں بھی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے اتحادی ہونے کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، ہم نے تاریخی کردار ادا کیا جبکہ ہم نے 80 لوگوں کی جان کا نذرانہ پیش کیا اور لاکھوں معذور ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد طورخم اور چمن کے راستے حالیہ دنوں میں 65 فیصد تک کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے 15 سے 24 اگست کے دوران تقریبا 25 سو لوگوں کو پاکستان لائے ہیں جس میں 500 لوگ دوسرے ممالک جائیں گے جبکہ 15 سو لوگ طورخم کے راستے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان آئے ہیں، وزارت داخلہ کا کام ہے کہ انہیں طورخم سرحد تک پہنچا دیں باقی وہ جانیں ان کا کام جانیں، پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے، حالیہ پانچ دنوں میں چمن کے راستے سے بزنس میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طورخم اور چمن کے راستے حالیہ دنوں میں 65 فیصد تک کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹی پی کو دہشت گردی سے روکا جائے

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد خونریزی نہیں ہوئی جو خوش آئند بات ہے جبکہ وہاں تدریسی ماحول بھی فعال ہوچکا ہے، ہمارا طالبان کے ساتھ معاملہ طے ہے کہ ان کی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دیں گے۔

وزیر داخلہ نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد نئی دہلی کو منہ کی کھانی پڑی ہے کیونکہ بھارتی قونصلیٹ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی سیاسی صورتحال پر قوم سے خطاب کریں گے، اسلام آباد میں آئندہ برسوں میں سیکورٹی کی مزید ضرورت ہوگی، اسلام آباد میں 11 سو سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے۔

سیکورٹی کا نیا نظام لا رہے ہیں جہاں سے ملک کے حصوں سے جوڑ دیا جائے گا تاکہ سیکورٹی کے نظام کو مربوط بنایا جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے کہا کہ ان کے لیے صرف مفت مشورہ ہے کہ یہ خطے آئندہ برسوں میں سیاسی اعتبار سے بہت اہم ہوگا، ڈومیسٹک سیاست کا وقت نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرکے کہا کہ میں انہیں کہوں گا کہ وہ حالات کو سمجھیں کیونکہ پی ڈی ایم میں وہ ہی ایک شخص ہے جو سمجھتا ہے کہ ملک کے گردو نواع میں کیا ہورہا ہے، اپوزیشن جلسے جلوس کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سرسبز شاداب پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں،سی ڈی اے نے22 کنال زمین قبضہ گروپ سے خالی کروائی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ایسا آدمی ہے جو دس سال پہلے سوچتا ہے ،اپوزیشن دس سال بعد سوچتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو سیکورٹی دیں گے۔

Related Posts