کابل :افغان طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوحکومت کے ساتھ امن تک پہنچنے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج میں ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی طالبان اسلامی امارت افغانستان کی شاخ ہے تاہم افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی اور اسلامی امارت دونوں الگ ہیں اور دونوں کے مقاصد بھی جدا ہیں۔ہم ٹی ٹی پی کو اپنے ملک میں امن اور استحکام پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:افغان طالبان نے شوبز میں خواتین کی انٹری روک دی، اداکاری پر پابندی عائد