پاکستان سے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کیلئے اب بھی تیار ہیں۔ٹی ٹی پی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نام سے کارروائی کرنے والی جنگجو تنظیم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے مفتی نور ولی محسود کا کہنا ہے کہ کالعدم تنطیم حکومت سے جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔ تحریکِ طالبان نے افغانستان کی ثالثی میں مذاکرات کیے اور اب بھی معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کئی دہائیوں تک لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹی ٹی پی

ٹی ٹی پی کے مفتی نور ولی محسود نے مذہبی علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اگر کوئی گمراہی یا غفلت محسوس ہو یا آپ کو لگتا ہو کہ ہم راستے سے ہٹ گئے تو ہمارے اساتذہ ہونے کے ناطے ہماری رہنمائی کریں۔

مفتی نور ولی محسود نے کہا کہ ہم علماء کی رائے سننے کیلئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ 4 جنوری کو ٹی ٹی پی سپریم کونسل نے تاحکمِ ثانی سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سربراہ ٹی ٹی پی سے ملاقات پر پابندی لگا دی تھی۔

اس دوران ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو مقامی قیادت کی سرکردگی میں سرگرمیاں جاری رکھنے کا کہا گیا۔ گزشتہ برس 28 نومبر میں ہی ٹی ٹی پی اور پاکستان کے مابین طے شدہ جنگ بندی کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

 

Related Posts