امریکا، ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا، ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
امریکا، ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

الاسکا:ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

آنے والے زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی،جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اب تک زلزلے کے 2 آفٹرشاکس آچکے ہیں جس کی شدت 6.2 اور 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: تھانیداری کا خواب چکناچور، امریکا کا چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر اظہارِ تشویش

Related Posts