امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی مالی امداد منجمد کردی گئی ہے۔
وہائٹ ہاؤس کے احکامات پر سر تسلیم خم نہ کرنے پرامریکی وفاقی فنڈز نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اربوں ڈالر کے مالی فنڈز منجمد کردیئے ہیں۔
وہائٹ ہاؤس سے جاری کردہ احکامات میں جامعہ میں داخلوں کے طریقے کار میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ بین الاقوامی طلباء کی اسکریننگ اور امیگریشن سے متعلق حکام سے تعاون کا کہا گیا تھا۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے کہا ہے کہ جامعہ اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، یونیورسٹی کے آئینی حقوق پر کوئی بات نہیں کی جائے گی۔
ایلن گاربر کے جامعہ کے طلباء اور فیکلٹی کے نام لکھے گئے خط میں حکومت کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے طلباء کے حقوق کا تحفط کیا جائے گا۔
یہودیوں کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ٹاسک کمیٹی نے ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر کے خط کے متن کو پریشان کن قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس طرح کی وبا ہمارے تعلیمی اداروں میں پھیل چکی ہے۔
مشترکہ ٹاسک فورس کے مطابق یہودی طلباء کو ہراساں کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔ اشرافیہ یونیورسٹیوں کے لیے وقت آگیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور اگر وہ ٹیکس دہندگان کی حمایت کا حصول جاری رکھنا چاہتے ہیں تو بامعنی تبدیلی کا عہد کریں۔