نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں اور دوسری بار عہدہ صدارت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
تقریب امریکی آئین کے تحت کیپٹل ہل (سینیٹ میں) واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس نے نو منتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
چین کا فوری انصاف، نومبر میں ہونیوالے جرائم کے مرتکب دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل سابق صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا جبکہ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس پہنچے۔
تقریب حلف برداری میں سابق امریکی صدر بارک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔