سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی دی ہے، جس کے بعد ٹرمپ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اجلاس سے خطاب میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کردیں گے۔
ٹرمپ کا دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔
اسرائیل غزہ میں ریڈ لائن پار کر چکا، رد عمل آ سکتا ہے، ایرانی صدر
ایک اور ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں ہیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کردیں گے۔