واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پورے امریکا میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد مظاہروں کیخلاف فوجی کریک ڈاؤن کی دھمکی دیدی ہے۔
صدر مملکت نے دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں فوج ی بھیجنے کی دھمکی دی ہے کہ فوجی اہلکار ریاست کی رٹ بحال کرنے میں ناکام ریاستوں میں رٹ قائم کرینگے۔
ہفتہ کے روز امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد امریکا میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، نیو یارک ، لاس اینجلس اور دیگر درجنوں امریکی شہروں میں بدترین شہری بدامنی پھیل گئی۔
ملک میں امن و امان کے حوالے سے جاری بحران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے جبکہ گزشتہ روز مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کا بھی گھیراؤ کرلیا تھا جس کی وجہ سے امریکی صدر نے بنکر میں پناہ لی تھی۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں مسلح فوجی جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو بھیج رہا ہوں تاکہ فسادات ، لوٹ مار ، توڑ پھوڑ اور املاک کی تباہی کو روکا جاسکے۔
مزید پڑھیں: کینیڈین وزیراعظم نے جی 7 اجلاس میں روس کی شرکت مسترد کردی