شام میں ترکی 200 سال سے خانہ جنگی کا شکار کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام میں ترکی 200 سال سے خانہ جنگی کا شکار کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ
شام میں ترکی 200 سال سے خانہ جنگی کا شکار کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے داعش کی خلافت کو شکست دے دی ہے جبکہ ترکی شام میں 200 سال سے خانہ جنگی کا شکار کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس کے نظامِ خلافت کو ہم نے 100 فیصد شکست دے دی اور اب اس علاقے میں ہمارے کوئی فوجی نہیں ہیں جہاں ترکی نے عسکری کارروائی شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ملیحہ لودھی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنا کام تکمیل تک پہنچا دیا جس کے بعد وہاں کرد جنگجو بچے ہیں جو 2 صدیوں سے ایک دوسرے سے لڑائی میں مصروف ہیں جن پر ترکی حملہ آور ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کے شام میں آپریشن کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترک فوج کے آپریشن سے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ شام ترکی میں جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ فوجی اقدامات سے خطے کی سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کے حوالے سے ترکی کے فوجی اقدامات منفی اثرات رکھتے ہیں جبکہ داعش کے خلاف جاری بین الاقوامی جنگ بھی ترک فوج کی فضائی کارروائیوں کے باعث متاثر ہوگی۔ 

مزید پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کو جارحیت قرار دے دیا

Related Posts