واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عسکری اخراجات میں 2 ارب ڈالر سے زائد کٹوتی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے جبکہ یہ تجویز انہیں پینٹا گون حکام نے پیش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پینٹا گون حکام کی طرف سے پیش کردہ فوج کے ہیلتھ کیئر اخراجات میں 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی کٹوتی کی تجویز کو مسترد کردیا۔
پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عسکری ادارے پینٹا گون کی طرف سے آئی ہوئی تجویز میں نے مکمل طور پر اور انتہائی سختی سے مسترد کی۔ ہم فوج کے عظیم پیشے سے وابستہ افراد کی دلآزاری نہیں کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوجی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور جب تک میں آپ کا صدر ہوں، ایسی کوئی تجویز قبول نہیں کی جاسکتی۔ آپ کا بے حد شکریہ۔
A proposal by Pentagon officials to slash Military Healthcare by $2.2 billion dollars has been firmly and totally rejected by me. We will do nothing to hurt our great Military professionals & heroes as long as I am your President. Thank you!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) August 18, 2020