امریکا میں امیگریشن ایجنٹس کے خلاف مظاہرے، لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump deploys National Guard in Los Angeles amid protests against immigration agents
Reuters

لاس اینجلس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کے دوسرے دن امیگریشن ریڈز کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور وفاقی ایجنٹس کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر 2000 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تشدد جاری رہا تو فعال فوجی دستے بھی متحرک کیے جا سکتے ہیں اور بتایا کہ کیمپ پینڈلٹن میں موجود میرینز کو “ہائی الرٹ” پر رکھا گیا ہے۔

ہفتے کے روز وفاقی سیکورٹی ایجنٹس نے جنوب مشرقی لاس اینجلس کے پیراماؤنٹ علاقے میں مظاہرین کا سامنا کیا جہاں کچھ افراد نے میکسیکن پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

شہر کے مرکزی علاقے میں ہفتہ کی شب ہونے والے دوسرے مظاہرے میں تقریباً 60 مظاہرین شریک ہوئے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک صدارتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں کہا گیا کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی اس قانون شکنی سے نمٹنے کے لیے ہے جسے برسوں سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

ٹرمپ کے امیگریشن مشیر ٹام ہومن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ نیشنل گارڈ ہفتے کو لاس اینجلس میں تعینات کر دی جائے گی۔

دوسری جانب کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اس اقدام کو “جان بوجھ کر اشتعال انگیز” قرار دیا۔

انہوں نے ایکس پر لکھاکہ ٹرمپ نیشنل گارڈ کو اس لیے تعینات کر رہے ہیں کہ وہ ایک تماشا چاہتے ہیں، نہ کہ اس لیے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کمی ہے۔

گورنر نیوسم نے وزیر دفاع ہیگسیتھ کی جانب سے امریکی شہریوں کے خلاف امریکی سرزمین پر فوجی تعیناتی کی دھمکی” کو دماغی خلل کی علامت قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ اگر نیوسم اور لاس اینجلس کی میئر کیرن باس اپنا کام نہیں کر سکتیں تو وفاقی حکومت مداخلت کرے گی اور فسادیوں اور لوٹ مار کرنے والوں سے اس طرح نمٹے گی جیسا کہ نمٹنا چاہیے۔

Related Posts