مشکلات کا شکار پاکستان کو دھچکا، صائم ایوب زخمی ہوکر میچ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جنگ

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، شدید زخمی ہوکر صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

آج ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اسپتال میں ان کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے ان کے دوسرے میچ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا۔

دیکھئے نیلم منیر کی تقریب نکاح کی دلکش تصاویر

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔

صائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

اب صائم ایوب کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بیساکھیوں کی مدد سے اسٹیڈیم میں داخل ہو رہے ہیں۔

وہ اسکین کروا کر واپس گراؤنڈ آ رہے ہیں جس میں ان کے پاؤں پر پلستر اور بیساکھیوں کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts