پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل سے شروع ہونے والی 5 میچز پر مبنی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آکلینڈ میں جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5MzMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzkzMyAtINiv2YjYsduBINmG24zZiNiy24wg2YTbjNmG2ogg2LPbkiDYotik2bkg2LTYp9iv2KfYqCDYrtin2YYg2YbbkiDZvtmG2KzYp9ioINm+2YjZhNuM2LMg2KzZiNin2KbZhiDaqdixINmE24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzOTM0LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL3NoYWRkeS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2K/ZiNix24Eg2YbbjNmI2LLbjCDZhNuM2YbaiCDYs9uSINii2KTZuSDYtNin2K/Yp9ioINiu2KfZhiDZhtuSINm+2YbYrNin2Kgg2b7ZiNmE24zYsyDYrNmI2KfYptmGINqp2LEg2YTbjCIsInN1bW1hcnkiOiLZgtmI2YXbjCDaqdix2qnZuSDZuduM2YUg2qnbkiDYp9mT2YQg2LHYp9ik2YbaiNixINi02KfYr9in2Kgg2K7Yp9mGINqp2Ygg2b7Zhtis2KfYqCDZvtmI2YTbjNizINmG25Ig2KfZvtmG2Kcg2KjYsdin2YbaiCDYp9uM2YXYqNuM2LPbjNqI2LEg2YXZgtix2LEg2qnYsdiv24zYp9uUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ زمان خان، حارث رؤوف اور عامر جمال بھی ٹی 20 سیریز میں بولنگ کرتے نظر آئیں گے۔ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا جائے گا جو بیٹنگ کیلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے۔

سابق کپتان بابر اعظم تیسرے جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔ تاحال اعظم خان کو بطور کرکٹر شامل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم 11 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کی شمولیت کی صورت میں انہیں وکٹ کیپر کی جگہ دی جائے گی۔

دریں اثناء کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وہ ایک دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ یہ اعزاز راتوں رات نہیں ملتا۔ 

Related Posts