کیا ترپتی ڈمری کو کارتک آریان کی فلم ’عاشقی 3‘ سے نکال دیا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Triptii Dimri dropped from Kartik Aaryan’s ‘Aashiqui 3’?

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری، جو کارتک آریان کے ساتھ فلم ’عاشقی 3‘ میں جلوہ گر ہونے والی تھیں، مبینہ طور پر اپنے حالیہ کرداروں کی وجہ سے فلم سے باہر ہو چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ترپتی ڈمری جو اس وقت بڑے بینرز کی کئی فلموں پر کام کر رہی ہیں، انوراگ باسو کی ہدایت کردہ فلم ’عاشقی 3‘ کا حصہ نہیں رہیں۔ یہ فلم ان کے کیریئر کی سب سے اہم فلم ثابت ہو سکتی تھی جس میں وہ اپنے ساتھی اداکار کارتک آریان کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوتیں۔

پروڈکشن کے قریبی ذرائع کے مختلف بیانات کے مطابق، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ترپتی نے خود یہ منصوبہ چھوڑا یا فلم سازوں نے انہیں نکالا۔

ایک ذریعے نے تصدیق کی: ’’ترپتی اس رومانوی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا۔ فلم کے عنوان سے متعلق تنازعہ جاری ہے اور اسی وجہ سے فلم غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔‘‘ رپورٹس کے مطابق، فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کے باعث ترپتی نے خود علیحدگی اختیار کی۔

ایک انڈسٹری کے اندرونی ذریعے کے مطابق، ترپتی کو ان کے حالیہ فلمی انتخاب، جیسا کہ ’اینمل‘ اور ’بیڈ نیوز‘، میں جرات مندانہ کرداروں کی وجہ سے فلم سے نکالا گیا۔

ذریعے نے کہا: ’’عاشقی 3 کی ہیروئن کے لیے بنیادی شرط معصومیت کا مظاہرہ ہے، اور فلم کی ٹیم کے مطابق، ترپتی اپنے حالیہ کرداروں کی وجہ سے اس رومانوی فلم کے لیے موزوں نہیں رہیں، جو نسوانی پاکیزگی کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘

مزید بتایا گیا: ’’عاشقی ایک لیجنڈری اور دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی ہے، اور فلم سازوں کا خیال ہے کہ ترپتی ان معیارات پر پورا نہیں اترتیں۔ ’اینمل‘ کے بعد ان کے گرد کوئی خاص ہلچل نہیں ہوئی، اور ان کی حالیہ فلموں کے باکس آفس نتائج بھی زیادہ فائدہ مند نہیں رہے۔‘‘

نسیم شاہ تو بچ نکلے لیکن، جانتے ہیں اروشی کی وجہ سے کونسی اہم شخصیت کی طلاق ہوسکتی ہے؟

ترپتی کے بعد رپورٹس میں کہا گیا کہ فلم ساز اس کردار کے لیے نوجوان اداکارہ شاروری واگھ کو شامل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن ایک ذریعے نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا۔ ذریعے نے کہا: ’’ترپتی ڈمری اس منصوبے کا حصہ نہیں ہیں، اور نہ ہی شاروری واگھ۔ فی الحال، شاروری کسی بھی ٹی سیریز پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔‘‘

فلم کی ممکنہ ہیروئن کے طور پر ایک اور نام سامنے آیا ہے: ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ ایمانوی اسماعیل، جو جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ اپنی پہلی بڑی فلم کے لیے تیار ہیں۔فلم سازوں کی جانب سے ان تبدیلیوں پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی ’عاشقی 3‘ کے بارے میں پہلی بار 2022 میں خبریں آئیں۔ پہلے دو فلموں کی طرح، اس فلم کو بھی بھوشن کمار کی ٹی سیریز اور مکیش بھٹ کے اشتراک سے تیار کیا جانا تھا۔

مارچ 2024 میں بھوشن کمار نے اعلان کیا کہ وہ اس فلم کو اکیلے پروڈیوس کریں گے اور فلم کا عنوان بدل کر ’تو عاشقی ہے‘ رکھا جائے گا۔

نومبر کی رپورٹس میں کہا گیا کہ کارتک آریان اس فلم کو دوبارہ ’عاشقی‘ سیریز کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور عنوان کی تبدیلی کو واپس لینے پر کام کر رہے ہیں۔

Related Posts