ترپتی ڈمری نے بولڈ کرداروں پر تنقید کرنیوالوں کے منہ بند کروادیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Triptii Dimri breaks silence over backlash for bold roles

بالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری نے حالیہ انٹرویو میں اپنے فلمی کرداروں اور ان پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔

ترپتی ڈمری نے اپنی فلموں اینمل میں زویا اور بیڈ نیوز میں سلونی جیسے کرداروں کے بعد عوامی ردعمل پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کرداروں کے انتخاب پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

انہوں نے کہا، “میں وہ ہوں جو 100 فیصد دینے پر یقین رکھتی ہوں۔ اگر کردار یا کہانی دلچسپ ہو تو میں دل سے کام کرنا چاہتی ہوں۔ اگر یہ کامیاب ہو تو ٹھیک ہے، اگر نہ ہو تو بھی ٹھیک ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہم ہمیشہ سب کو خوش نہیں کر سکتے۔ کچھ لوگ آپ کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں۔ آپ کو اپنے دل کی سننی چاہیے اور وہی کرنا چاہیے جو آپ کو صحیح لگے۔ ہو سکتا ہے کل آپ اسے غلطی سمجھیں لیکن اس وقت آپ سچے تھے۔”

پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر لیک

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں اسکرپٹ کے انتخاب میں محتاط رہیں گی تاکہ حالیہ مہینوں میں بننے والے زیادہ بولڈ امیج سے بچ سکیں؟ تو انہوں نے جواب دیا، “میں وقت کے ساتھ چل رہی ہوں۔ میرا مقصد مختلف کردار ادا کرنا ہے کیونکہ میں بور ہونا نہیں چاہتی۔ میں سیٹ پر جا کر یہ محسوس نہیں کرنا چاہتی کہ مجھے سب کچھ پہلے سے معلوم ہے۔”

انہوں نے کہا، “مجھے چیلنج چاہیے، یہ سوچنا کہ یہ کیسے ہوگا؟ اور پھر اسے ممکن بنانا۔ بطور اداکارہ مجھے اس وقت اطمینان چاہیے جب میں گھر جاؤں۔

ترپتی نے مزید کہا کہ انہوں نے اینمل میں زویا یاوکی ودیا کا وہ والا ویڈیو میں ودیا جیسے کردار اس لیے ادا کیے کیونکہ وہ اسکرین پر کچھ نیا کرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ ترپتی ڈمری نے 2024 میں زبردست کامیابی حاصل کی، جب ان کی تین فلمیں بیڈ نیوز،وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو اوربھول بھلیاں 3 مسلسل ہٹ ہوئیں۔

آنے والی فلموں میں وہ شاہد کپور کے ساتھ ارجن اُسترا اور سدھانت چترویدی کے ساتھ دھرما پروڈکشن کی دھڑک 2 کا حصہ ہیں۔

Related Posts