اسلام آباد: پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستان کی سمندری حدود سے بھگانے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانے اور پاکستانی حدود سے مار بھگانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لیے ہمیشہ شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہوشیاری اور ارض پاک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہونے کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
افغانستان میں معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے، شاہ محمود قریشی
دوسری جانب پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار
پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی