قبائل کے مابین تصادم، کرم میں 9روز میں 55افراد جاں بحق، 105زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قبائل کے مابین تصادم کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 9روز میں 55افراد جاں بحق جبکہ 105 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 9روز میں طویل تصادم جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جھڑپوں کے نتیجے میں 6مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 55ہوگئی۔

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے مہلت ختم، آج سے ایکشن شروع

کرم پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 105افراد زخمی بھی ہوئے۔ قبائل کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بھاری بھرکم اسلحہ اور جدید خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے، آمدورفت کے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہوگئی۔ جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے بالش خیل اور صدا نامی قبائل کے مابین معاہدہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید 8علاقے ایسے ہیں جہاں قبائل کے مابین مسلح تصادم تاحال جاری ہے جس میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ، فورسز اور جرگے کی جانب سے سیزفائر کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک افغان سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ برس دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔جس کا بھرپور جواب دیا گیا، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کے کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

Related Posts