نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی سیریز لاہور اور کراچی منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیوز ارینا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ سہ فریقی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی، دونوں شہر 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق چار میچز پر مشتمل سہ ملکی سیریز پہلے ملتان میں کھیلی جانی تھی تاہم بورڈ نے اب سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی منتقل کر دیے ہیں۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے شروع ہوگی۔

دبئی میں مقیم نیلم منیر کے شوہر کس ملک کے شہری ہیں؟

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی اپنے اَپ گریڈ شدہ اسٹیڈیم پر میچز کھیلانے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ کراچی اور لاہور اسٹیڈیم کی اہم اَپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا کام اب بھی جاری ہے۔ اس لیے رواں سال سات ٹیسٹ میچز کی میزبانی کے لیے دونوں اسٹیٹیم دستیاب نہیں ہیں۔

کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ شیڈول کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اس کو بھی ملتان منتقل کر دیا گیا۔ حالیہ دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم بھی دو ٹیسٹ میچز ملتان میں ہی کھیلے گی۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کا اپ گریڈیشن کام جنوری کے آخری ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Related Posts