سندھ میں فرسودہ رسوم ورواج خاص کر غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے کے کئی اضلاع میں حالیہ سال ریکارڈ 253 خواتین اور مردوں کوغیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات پیش آئے۔
غیرت کے نام پر قتل کی ایسی سیکڑوں مثالیں موجود ہیں کہ ایسے کیسزمیں برسوں بعد بھی قتل کے ملزمان کو اب تک سزائیں نہیں مل سکی ہیں۔
پولیس ریکارڈ اور سماجی تنظیم کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال سندھ میں 7 ماہ کے دوران مجموعی طورپر 252 انسانی جانیں لے لی گئیں جن میں 130 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلع کشمورمیں 7 ماہ کے دوران غیرت کے نام پرقتل کیے جانے والے 67 افراد میں سے 53 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 9 کیسز میں ملزمان دیور اور 5 میں چچازاد بھائی ہیں۔ جبکہ 2 واقعات میں باپ، 3 میں بھائی اور 2 میں سْسرنامزد ہوئے ہیں۔