پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 421.36 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 421.36 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 421.36 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص کی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 421.36 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ہے۔

حصص کی مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 48 ہزار 726 اعشاریہ 08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز میں کاروبار میں 0.87 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 50 کروڑ 74 لاکھ 88 ہزار 762 شیئرز کا لین دین ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پیش کئے جانے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 600 سے زائد پوائنٹس اضافے سے ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 986 رہی جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر 421.36 پوائنٹس اضافے سے 48726.08 پوائنٹس پر رہا۔

آج حصص بازار میں ایک ارب 21 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 42 ارب 85 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ مالیتی حجم 99 ارب روپے بڑھ کر 8457 ارب روپے ہے۔

Related Posts