سیاسی کارکنان کیساتھ مجرموں جیسا سلوک قابل مذمت ہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی کارکنان کیساتھ مجرموں جیسا سلوک قابل مذمت ہے، شہباز شریف
سیاسی کارکنان کیساتھ مجرموں جیسا سلوک قابل مذمت ہے، شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں اور خطرناک مجرموں جیسا سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکنان کو تشدد کا نشانہ بناکرپھر انہی کو ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی اور انتقامی سوچ کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے بلند حوصلوں، عزم اور ہمت پر فخر ہے، سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے جواں ہمتوں نے عوام دشمن حکومت کو خوفزدہ کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد ناحق گرفتار کارکنان رہا ہوں گے۔

Related Posts