سعودی عرب، بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سفری پابندیاں ختم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب آنے والوں کیلئے سفری پابندیاں ختم
سعودی عرب آنے والوں کیلئے سفری پابندیاں ختم

ریاض: سعودی عرب نے دوسرے ممالک سے آنے والے تمام لوگوں کیلئے کورونا وائرس سے متعلق تمام سفری پابندیوں کو ختم کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مقامی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئےغیر ویکسین شدہ افراد کو کسی بھی قسم کے ویزا کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

اب سے سعودی عرب میں آنے والوں کو بغیر کسی ویکسی نیشن، پی سی آر ٹیسٹ یا قرنطینہ کے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں ویکسی نیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطار کی مشروط اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے یو کر ین کے لئے مزید ایک کروڑ یوآن کی امداد کا اعلان کردیا

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی خدمت کے لئے بارہ ہزار خادمین تعینات کیے گئے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ان شرائط اور اقدامات کا مقصد حرمین شریفین میں روزہ داروں، نمازیوں، افطار کرنے اور کرانے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

Related Posts