گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹرانسپورٹر ز وفد کی گورنرہاؤس میں ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Transporters delegation meets with Governor Imran Ismail

کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل سے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد کی سربراہی میں ٹرانسپورٹر ز کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی ، رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان اور محمود مولوی بھی موجود تھے۔

وفد میں نثار حسین جعفری، رانا اسلم،ملک شبراور یٰسین نیازی شامل تھے۔ملاقات میں معاشی ، سماجی اور تجارتی سرگرمیوں میں ٹرانسپورٹرز کے کردار، مسائل ،درپیش مشکلات اور دیگر امورپر بتادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں مطالبات میں پیش رفت ، درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی ترقی کے ہر اسٹیک ہولڈرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔

ٹرانسپورٹرز کا حکومت پر اعتماد اس کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف ہے حکومت بلا تعطل ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلانے کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: 6 فلائی اوورزاور دیگر ترقیاتی منصوبے7 فروری کو مکمل ہوجائیں گے، گورنرسندھ

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی ، تجارتی سرگرمیوں میں ٹرانسپورٹرز کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا قومی ترقی میں ٹرانسپورٹرز کا کلیدی کردار ہے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ۔

ملاقات میں وفد کے سربراہ رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات میں گورنرسندھ کا کردار قابل ستائش رہا ہے ۔

صوبہ کی ترقی اور مسائل کے حل میں گورنرسندھ متحرک نظر آتے ہیں وفاق اور صوبہ کے درمیان گورنرسندھ برج کا کردار ادا کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔

Related Posts