اسلام آباد: مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔
تازہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان سے سب سے زیادہ مصنوعات امریکا اسکے بعد چین اور برطانیہ بھیجی گئیں۔
جولائی تا دسمبر (2022-23) کے دوران امریکا کو کل برآمدات 3065.989 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا دسمبر (2021-22) کے دوران 3323.470 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 7.74 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستانی کمپنیوں نے ایوارڈ جیت لیا
بینک آف پاکستان کے مطابق امریکا کے بعد چین کا نمبر آیا جہاں پاکستان نے 1058.055 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں جو کہ 20.61 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔